Daily Mashriq

پاکستانی عوام تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں، عمران خان

پاکستانی عوام تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں، عمران خان

ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں، پاکستان کو جلد شریف مافیا سے نجات مل جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا  اللہ نے پاناما کیس میں نواز شریف کے خلاف سو موٹو نوٹس لے لیا ہے اور پاناما کیس کے نتیجے میں قوم کو شریف مافیا سے نجات مل جائے گی۔

نواز شریف نے قوم کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک اپنے بچوں کو منتقل کیا۔

شریف خاندان نے اسحاق ڈار کے ذریعے منی لانڈرنگ کی لیکن اللہ کی پکڑ میں آ گئے، اگر ہم کرپشن کے خلاف جنگ جیت گئے تو پاکستان بدل جائے گا،۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام تیار ہو جائیں کیونکہ نواز حکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے اور نیا پاکستان  بننے والا ہے، نیا پاکستان نظریے پر بنے گا، ایسا ملک بنائیں گے جہاں ایک عام آدمی کا بچہ سرکاری اسکول میں پڑھ کر ملک کا وزیر اعظم بن سکے۔

متعلقہ خبریں