Daily Mashriq

پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے کوئی محفوظ ٹھکانے نہیں، آرمی چیف

پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے کوئی محفوظ ٹھکانے نہیں، آرمی چیف

ڈیسک:سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے کوئی محفوظ ٹھکانے موجود نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کر کے دوطرفہ سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ انہوں نے کابل اور قندھار دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر الزامات سے خطے میں امن دشمن عناصر مضبوط ہوتے ہیں جب کہ دونوں ملکوں کے عوام کئی برسوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں جس کے خاتمے کے لئے پاکستان ، افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں