Daily Mashriq


افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ،7 افراد ہلاک

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ،7 افراد ہلاک

ڈِیسک: افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں ٹرک سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگیا اور دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

 اطلاعات کے مطابق  دھماکے میں مارے جانے والے افراد ٹرک میں قریبی گاؤں جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم سےٹکرا گیا ۔

 جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔

متعلقہ خبریں