Daily Mashriq


ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ،4جوان شہید۔

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ،4جوان شہید۔

ویب ڈیسک:ایل او سی پر بحارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 4جوان شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجی ہلاک،متعددزخمی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے ایک بارپھرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث پاک فوج کے جوان شہید ہوئے،پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے جوانوں پر بھارتی فورسز کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب پاک فوج کے جوان کمیونیکیشن لائن کی مرمت میں مصروف تھے۔

واضح رہے بھارت کی جانب سے گزشتہ سال 1900مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

گزشتہ ہفتے بھی بھارتی اشتعال انگیزی میں 65 سالہ خاتون جاں بحق ہوئیں جس پر پاکستان نے قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

 لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز  کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات جاری ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر آج ہونے والے واقعے میں مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے۔

متعلقہ خبریں