اس سال پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئےگی،عمران خان

اس سال پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئےگی،عمران خان

ویب ڈیسک:  اقتدار میں آنے کے بعد بڑے بڑے ڈاکووں کااحتساب کر کے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لائیں گے،عمران خان

تفصیلات کے مطابق کرک میں خوشحال خان یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر تعلیم پر خرچ کریں گے،

عمران خان کا کہنا تھا اقتدار میں آنے کے بعد تعلیم ہی ان کی اولین ترجیح ہوگی کیونکہ قوموں کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں،ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور جامعات سے آنے والی لیڈر شپ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے,برطانیہ میں آکسفورڈ اور کیمبرج میں لیڈر شپ کی تیاری کی گئی۔

متعلقہ خبریں