Daily Mashriq

کالعدم تحریک نفاذ شریعت کےسربراہ مولاناصوفی محمد جیل سے رہا۔

کالعدم تحریک نفاذ شریعت کےسربراہ مولاناصوفی محمد جیل سے رہا۔

ویب ڈیسک:کالعدم "تحریک نفاذشریعت محمدی"کے رہنما مولاناصوفی محمد کو پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر جیل سے رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر کالعدم ’تحریک نفاذ شریعت محمدی‘ کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور ہائی کورٹ نے 2 مقدمات میں مولانا صوفی محمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

جیل سے رہائی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ مولانا صوفی محمد کی طبیعت کافی خراب دکھائی دے رہی تھی،

تاہم رہائی کے بعد مولانا صوفی محمد کہاں گئے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

متعلقہ خبریں