Daily Mashriq


عراقی دارالحکومت بغداد میں 2 خودکش حملوں میں 38 افراد جاں بحق، متعددزخمی

عراقی دارالحکومت بغداد میں 2 خودکش حملوں میں 38 افراد جاں بحق، متعددزخمی

ویب ڈیسک:عراق کے دارالحکومت بغدادمیں خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد جاں بحق جب کہ 80 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فضاء میں دھویں کے بادل چھا گئے۔

متعلقہ خبریں