Daily Mashriq

وزیرخارجہ آج نیویارک پہنچ رہے ہیں،اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے

وزیرخارجہ آج نیویارک پہنچ رہے ہیں،اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دورہ امریکہ میں واشنگٹن جانے سے پہلے آج (بدھ) نیویارک پہنچ رہے ہیںجہاں وہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کل (جمعرات) واشنگٹن کادورہ کریں گے جہاں وہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو، مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن اوردیگراعلیٰ انتظامی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ کیپیٹل ہل میں ذرائع ابلاغ کے علاوہ پاکستانی برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔مذاکرات میں وزیرخارجہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے تناظرمیں وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق پاکستان کاسفارتی موقف پیش کریں گے ۔ان کے دورے کامقصدسیاسی اورسفارتی ذرائع سے کشیدگی کاخاتمہ اوراختلافات اور تنازعات کے حل کی کوششوں کی حمایت کرناہے۔وزیرخارجہ مجموعی دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی امریکہ کے ساتھ دونوں ملکوں کے رہنمائوں کے تصورکے مطابق وسیع البنیادطویل مدتی اورپائیدارشراکت داری کی اہمیت پر زوردیں گے۔

متعلقہ خبریں