Daily Mashriq

رواں سال کے دوران مہنگائی میں کمی ہوگی:اسد

رواں سال کے دوران مہنگائی میں کمی ہوگی:اسد

منصوبہ بندی اورخصوصی اقدامات کے وزیراسدعمرنے کہاہے کہ رواں سال کے دوران قومی معیشت بہتر ہوگی اورمہنگائی میں کمی ہوگی۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت شرح سودمیں کمی کے لئے اقدامات کررہی ہے اورسرکاری ونجی شعبے کے درمیان تعاون کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ وفاقی حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کراچی میں بڑے منصوبے شروع کرے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کراچی کے عوام کو سیاسی جماعتوں کے تعاون سے بلاامتیازسہولتیں فراہم کرے گی۔اسدعمرنے یقین دلایاکہ وفاقی حکومت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لئے تیارہے۔

متعلقہ خبریں