Daily Mashriq

انفارمیشن ٹیکنالوجی بارے تین روزہ تربیتی ورکشاپ پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی میں شروع

انفارمیشن ٹیکنالوجی بارے تین روزہ تربیتی ورکشاپ پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی میں شروع

دفتری انتظام کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ آج پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی اسلام آباد میں شروع ہوئی۔

یہ کورس ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سکیل تین سے پانچ کے ملازمین کے لئے وضع کیا گیا ہے جس کا مقصد دفتری انتظام میں آئی ٹی کے مؤثر استعمال کے بارے میں ان کی استعداد کار بڑھانا ہے۔

کورس کی خصوصیت یہ ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں سے بیس کے قریب ملازمین پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی میں کورس میں شریک ہیں جبکہ ریڈیو پاکستان کے ایک سو کے قریب ملازمین دس علاقائی سٹیشنوں سے آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے اکیڈمی کے پرنسپل محمد طارق چوہدری نے کورس کا افتتاح کرتے ہوئے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور امیدظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے مؤثر ای گورننس اور ای مینجمنٹ کے ذریعے ملک میں حکومت کو ڈیجیٹلائز بنانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں