Daily Mashriq

مرغی کے نرخ پھر بڑھ گئے ، فی کلو قیمت 166روپے تک پہنچ گئی

مرغی کے نرخ پھر بڑھ گئے ، فی کلو قیمت 166روپے تک پہنچ گئی

پشاور( نامہ نگار) مرغی کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے فی کلو قیمت 166روپے ہو گئی ۔ عید قرباں کے فوراً بعد بھی مرغی کی فی کلو قیمت میں حد درجہ اضافہ ہونے کے بعد قیمتیں کنٹرول ہو گئی تھیں لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے پھر مرغی کی فروخت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور ایک ہفتہ کے دوران فی کلو قیمت میں 25روپے کا اضافہ ہواتھا اور اب فی کلو قیمت میں مزید5روپے کا اضافہ کردیاگیاہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ شادی سیزن کے باعث ہوا ہے اور مرغیاں پنجاب سے مہنگی آنے باعث مارکیٹ میں مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں