Daily Mashriq

باڑہ،چھتیں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق،ماں دو بچوں سمیت4افراد زخمی

باڑہ،چھتیں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق،ماں دو بچوں سمیت4افراد زخمی

باڑہ(نمائندہ مشرق)باڑہ ملک دین خیل اور اکاخیل میں چھتیں گرنے سے ایک بچہ جاںبحق،ماں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔منگل کی علی الصبح تحصیل باڑہ کے علاقہ نالہ ملک دین خیل میں حالیہ بارشوں کے باعث جاوید کے مکان کے کمرے کی چھت زمین بوس ہو گئی،اطلاع پر مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی شروع کردی اور ملبے سے جاوید کے دو سالہ بیٹے جواد کی نعش نکال لی جبکہ جاوید کی بیوی اور دو بچوں کو زخمی حالت میں نکالا گیا جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد نے ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پرپی ڈی ایم اے حکام کے تعاون سے متاثرہ خاندان کو عارضی ٹینٹ اور جاں بحق بچے کے والد جاوید کو 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی حوالے کیا۔دریں اثناء باڑہ کے نواح آکاخیل کے علاقہ میری خیل میں یعقوب کے مکان کی چھت گرنے سے یعقوب ولد کشمالہ خان شدید زخمی ہوگئے جنہیںہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں