Daily Mashriq


سانحہ مستونگ،پشاور،بنوں پر ملک بھر میں یوم سوگ

سانحہ مستونگ،پشاور،بنوں پر ملک بھر میں یوم سوگ

ویب ڈیسک:سانحہ مستونگ ،پشاوراور بنوں پر ملک کی فضا تاحال سوگوار ہے، وفاقی حکومت کیجانب سے آج یوم سوگ منایا جارہا ہے، قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

ملک بھر میں آج بھی سانحہ مستونگ پشاوراور بنوں پر آج بھی فضا سوگوار ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے آج یوم سوگ منایا جارہا ہے، تمام سرکاری عمارتوں قومی پرچم دن بھر سرنگوں رہے گا۔ دوسری طرف دھماکے میں شہید ہونیوالے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نگران وزیراعلی بلوچستان نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کو ناکام بنادیں گے۔ نگران حکومت نے مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 15 لاکھ اور زخمیوں کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ 

 آج مختلف شہروں میں دہشتگردی کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کوئٹہ اور مستونگ میں بھی آج تیسرے روز فضا بوجھل ہے، سراوان ہاوس میں شہید سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی جاری ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ سڑکوں پر کالے جھنڈے لگائے گئے ہیں۔ شاہراہیں سنسان، ٹریفک معمول سے کم، کاروباری مراکز بند ہیں۔

 یاد رہے جہاں مستونگ میں عوامی بلوچستان پارٹی کی کانر میٹنگ کے دفوران خود کش دھماکے میں 131افراد جان بحق اور 150سے زائد زخمی ہوئے تو دوسری طرف پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت 22 افراد شہید ہوئے اور بنوں  میں اکرم درانی کے قافلے پر ہونے والے دھماکے میں 4افراد شہید اور 35سے زاءد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں