Daily Mashriq

مہنگائی کی لہر:ایک عشرے بعدپشاورمیں قہوے کی قیمت بھی بڑھ گئی

مہنگائی کی لہر:ایک عشرے بعدپشاورمیں قہوے کی قیمت بھی بڑھ گئی

پشاور(نامہ نگار) مہنگائی کی لہر نے پشاوری قہوے کو بھی لپیٹ میں لے لیا ایک عشرے بعد قہوے کی چینک میں 5روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ پشاور میں قہوے کی چھوٹی چینک 15روپے جبکہ بڑی چینک کی قیمت 25روپے وصول کی جاتی تھی تاہم اب مہنگائی کی لہر کے باعث اس میں 5روپے اضافہ کردیا گیا ہے پشاور میں قہوے کی چھوٹی چینک کی قیمت اب 20روپے جبکہ بڑی چینک کی قیمت 30روپے وصول کی جائیگی ۔ ہوٹل مالکان کے مطابق قہوے کی چینک کی قیمت میں اضافہ دس سال بعد کیا گیا ہے اور یہ اضافہ قہوے کی پتی مہنگی ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے ماضی میں جب قہوے کی چینک کے ریٹس متعین کئے گئے تھے تو قہوے کی پتی فی کلو 450روپے تھی تاہم اب یہ بڑھ کر 650روپے سے بھی زائد ہو گئی ہے اسی طرح قہوے کی اچھے معیار کی پتی کی قیمت فی کلو 700روپے سے بھی زائد ہے جس کی وجہ سے ہوٹلوں میں قہوے کی چینک کی قیمت میں صرف 5روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں