Daily Mashriq

عوامی بہبود کے منصوبوں میں نجی شعبہ کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،وزیراعظم

عوامی بہبود کے منصوبوں میں نجی شعبہ کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کےلئے ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات سابق کرکٹر شاہد آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں احساس پروگرام، پناہ گاہوں جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالہ سے بات چیت ہوئی۔

شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالہ سے حکومتی منصوبوں میں نجی شعبہ میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے، نجی شعبہ پناہ گاہوں کی تعمیر میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں نجی شعبہ کی دلچسپی قابل تحسین ہے

متعلقہ خبریں