Daily Mashriq

پاکستان ،چین باہمی تعاون پرمبنی دیرینہ تعلقات کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، چینی صدر

پاکستان ،چین باہمی تعاون پرمبنی دیرینہ تعلقات کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، چینی صدر

چین کے صدر شی چن پنگ نے پاکستان اورچین پراپنے سدابہارتعلقات کوفروغ دینے اور انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔

یہ بیان چین کے وزیرخارجہ نے کرغزستان کے شہربشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرصدرشی چن پنگ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے بعدبیجنگ میں جاری کیا۔

بیان میں کہاگیا چینی صدرنے واضح کیاہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ان کی ملاقاتیں چین اورپاکستان کے درمیان سدابہارسٹریٹجک شراکت داری کامظہرہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں چین پاکستان اقتصادی راہداری میں صنعتی پارکس، زراعت اور لوگوں کے ذریعہ معاش پرتوجہ دیتے ہوئے اسے مزیدتوسیع دینی چاہیے۔

شی چن پنگ نے کہاکہ ہمیں چین پاکستان آزادانہ تجارتی معاہدے اوردوطرفہ تجارت کے فروغ کے ذریعے ان مواقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔

چینی صدرنے کہاکہ ان کے ملک نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی استعدادکارمزید بہتربنانے کے لئے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد میں اس کی مدد کی ہے۔

متعلقہ خبریں