Daily Mashriq

ہنگو میں مکان کے چھت گرنے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق، بچی زخمی

ہنگو میں مکان کے چھت گرنے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق، بچی زخمی

ہنگو: خیبرپختونخوا میں ضلع ہنگو کے علاقے بلیامینہ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق جب کہ بچی زخمی ہوگئی۔

ہنگو کے علاقے بلیامینہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ایک ڈیڑھ سالہ بچہ شامل ہے۔ جب کہ ایک چھوٹی بچی کو ملبے تلے سے پولیس اور علاقہ عوام نے زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے کی چھت کچی آبادی ہونے کے باعث گر گئی، حادثہ اسلام الدین نامی شخص کے گھر میں پیش آیا ہے۔

متعلقہ خبریں