Daily Mashriq


سپریم کورٹ نےوزیرمملکت طلال چوہدری پرفردجرم عائد کر دی۔

سپریم کورٹ نےوزیرمملکت طلال چوہدری پرفردجرم عائد کر دی۔

ویب ڈیسک:وزیرمملکت طلال چوہدری پر سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ کی جانب سے عدالت کی اجازت سے درخواست دینے کی استدعا کی گئی کہ توہین عدالت کے کچھ فیصلوں کی نقول ملنے کا انتظار ہے، عدالت کو ملنے والے مواد کی بنیاد پر کارروائی چلانی ہوتی ہے، فرد جرم عائد ہوئی تو یہ ایک دھبہ ہوگا۔

جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ فرد جرم کوئی دھبہ نہیں ، توہین عدالت ثابت نہ ہوئی توکارروائی نہیں ہوگی، طلال چوہدری کے بیانات ہم نے سنے ہیں۔ آج کی تاریخ فرد جرم عائد کرنے کیلئے ہے لہذا فرد جرم عائد کرنے دیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد وزیرمملکت طلال چوہدری پر فردجرم عائد کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ جاری کردی تاہم طلال چوہدری نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت طلال چوہدری پر ایک جلسے میں سپریم کورٹ کے خلاف توہین آمیز جملے کہنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں