Daily Mashriq

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک:بطور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اہلیت چیلنج سپریم کورٹ میں صادق سنجرانی کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں صدر مملکت کی عدم موجدگی کی صورت میں قائم مقام صدر کی ذمہ داری چیئرمین سینٹ ادا کرتا ہے جبکہ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے کیونکہ آئین میں صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئےکم سے کم عمر کی حد 45 سال ہے اور صادق سنجرانی کی عمر اس وقت تقریباً 40 سال ہے اور اگر صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کاعہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوجائےگا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ صدرمملکت کی عدم موجودگی میں صدرمملکت کی ذمہ داریاں کون نبھائے گا، صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے اور  آرٹیکل 41 کے تحت چئیرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں