Daily Mashriq


سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے ایم کیو ایم (بہادرآباد) کی تحریک انصاف کی حمایت

سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے ایم کیو ایم (بہادرآباد) کی تحریک انصاف کی حمایت

ویب ڈیسک:ایم کیوایم (بہادر آباد)نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کے دوران ایم کیو ایم  (بہادرآباد) کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دے گی، عوام پیپلزپارٹی کی حکومت سے نالاں ہیں، پی پی پی نے 10 سال میں سندھ کوتباہ وبرباد کردیا لہذا سینیٹ میں قائدحزب اختلاف کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔

ایک سوال پر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی سے ملنے کے لیے ہمیں کسی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے، بہادرآباد ان کا اپنا دفتر ہے اور وہ جب چاہیں یہاں آسکتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی کے ڈسپلن کا مکمل خیال رکھتے ہیں جب کہ بہت جلد ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں گے۔

 اس موقع پر رہنما تحریک انصاف عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کی چور بازاری کو روکنا ہے جب کہ تحریک انصاف سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اپنے امیدوار کا اعلان جلد کرے گی۔

متعلقہ خبریں