Daily Mashriq


احتساب عدالت، مریم نواز کی جلدنمبر10والیمز کوبطورشواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کی درخواست،فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت، مریم نواز کی جلدنمبر10والیمز کوبطورشواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کی درخواست،فیصلہ محفوظ

 ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے مریم نواز کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 والیمز کو بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 احتساب عدالت میں جج محمد بشیر کی سربراہی میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری ہے، اس موقع پر مریم نواز کیجانب سے جے آئی ٹی کے 10 والیمز کو بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کی درخواست کی گئی، مریم نواز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیانات شواہد کے طور پر استعمال نہیں ہوسکتے جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب نے کہا کہ ملزمان نے جےآئی ٹی کی تشکیل اور رپورٹ کسی فورم پرچیلنج نہیں کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کی جے آئی ٹی کے 10 والیمز کو بطور شواہد عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 سماعت میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نوازشریف کی وکیل عائشہ حامد نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء دستاویزات سے پڑھ کر بیان ریکارڈ کرارہے ہیں، یہ کہانی گھڑرہے ہیں جس پر واجد ضیاءمسکرادیے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون سی دستاویزات جمع کروانی ہیں، واجد ضیاء نیب پراسیکیوٹر کے ساتھ بیٹھ کرترتیب دے لیں۔

متعلقہ خبریں