Daily Mashriq

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر ہراسانی واقعات پر مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر ہراسانی واقعات پر مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب

 ویب ڈیسک:پاکستان نے نئی دہلی میں سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے پے در پے واقعات کے باعث بھارت سے اپنے ہائی کمشنر کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے ۔

بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے بعد مشاورت کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنر سے سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر مشاورت ہوگی جب کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے واقعہ پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پیش آئے تھے، پہلے واقعے میں نئی دہلی میں تعینات سینئر سفارتکار کی گاڑی کو ایک کار نے روکا اور سفارتکار کی گاڑی کو آگے نہیں جانے دیا گیا۔ پھر راستہ روکنے والی گاڑی میں سے ایک شخص نے اتر کر سفارتکار کی تصاویر کھینچیں۔ دوسرے واقعے میں پاکستانی سفارت کار کی گاڑی کو روک کر ان کے بچوں کو ہراساں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں