Daily Mashriq


 بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، 4گرفتار

بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، 4گرفتار

ویب ڈیسک:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ، ڈیرہ مراد جمالی، اوچ اور سبی میں مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک جب کہ 4 کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود کا ذخیرہ، آئی ای ڈیز، ڈیٹو نیٹرز اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں