Daily Mashriq


پی ایس ایل تھری:پشاورزلمی کی کراچی کنگز کو 44رنز سے شکست

پی ایس ایل تھری:پشاورزلمی کی کراچی کنگز کو 44رنز سے شکست

ویب ڈیسک:پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں پی ایس ایل تھری کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو  44رنز سےشکست دے کر پوائنٹ ٹیبل پر اپنی پوزیشن کسی حد تک بہتر کرلی ہے، لیکن ٹاپ فور میں شامل ہونے کیلئے پشاور زلمی کے پاس لاہور قلندرز سے راونڈ کے آخری میچ میں ہار کی کوئی گنجائش نہیں،تاہم لاہورقلندرز اور پشاور زلمی کا میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی بہتر رنز اوسط  کی بنا پر پشاور زلمی کی ٹیم ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔دوسری طرف ٹاپ فور میں شامل ہونے کیلئے کراچی کنگز کا بھی بڑے مارجن کی شکست سے بچنا لازمی ہےکراچی کنگز اور اسلام آباد کا میچ ڈرا ہونے یاکراچی کنگز اچھےرنز بناکر میچ ہار بھی جائے تو ٹاپ فور میں شامل رہے گی، جبکہ پی ایس ایل میں پہلی بار شامل ہونے والی اور ایونٹ کے شروع میں تماشائیوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرانے والی کپان شعیب ملک اور کوچ وسیم اکرم کی ٹیم ملتان سلطانز  کے ٹاپ فور میں شامل ہونے کا انحصار لاہور قلندرز سے پشاور زلمی کی ہار پر یا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کراچی کنگز کے بڑے مارجن سے ہار پر ہے۔ یاد رہے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پہلے ہی ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں