Daily Mashriq


ایران کے ایٹم بم بنانے کی صورت میں اس کی پیروی کریں گے،سعودی ولی عہد

ایران کے ایٹم بم بنانے کی صورت میں اس کی پیروی کریں گے،سعودی ولی عہد

ویب ڈیسک:سعودی عرب کی کابینہ کیجانب سےجوہری توانائی پروگرام کی قومی پالیسی  کی منظوری،ایران  نیوکلیئر بم بناتا ہےتوہم بھی ایساہی کریں گے،سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ  کی جانب سے جوہری توانائی پروگرام کی منظوری پرامن مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔ یہ منظوری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے چند روز قبل دی گئی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان  19 سے 22 مارچ تک امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ امریکا سے جوہری معاہدہ طے کرنے کیلئے بات چیت کریں گے۔عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی کابینہ کا منظور شدہ جوہری توانائی پروگرام بین الاقوامی قواعد وضوابط کےمطابق انجام  دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری بم بنایا تو سعودی عرب بھی ضرور ایٹم بم بنائے گا۔

محمد بن سلمان کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کسی قسم کا نیوکلیئر بم بنانا نہیں چاہتا تاہم  اگر ایران کیجانب سے  نیوکلیئر بم بنایا گیا  تو ہم بھی جلد از جلد ایسا ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور وہ اپنے اصلاحاتی پروگرام ویژن 2030ء کے تحت بتدریج تیل کی معیشت پر انحصار کم کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں