Daily Mashriq


پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس پہن کرآنے کی خواہش قابل قدر لیکن کھیل سیاست سے بالاترہے، پاک فوج

پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس پہن کرآنے کی خواہش قابل قدر لیکن کھیل سیاست سے بالاترہے، پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ  پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس پہن کر آنے کی خواہش قابل قدر لیکن کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ  پیارے پاکستانیوں، پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں فوجی ٹوپیاں اورشرٹس پہن کر آنے کی خواہش پر پاک فوج آپ کے  پیار، محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے۔

 ترجمان پاک فوج نے پیغام دیا کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے، شائقین روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی کیپس پہننے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں فوجی شرٹس اور ٹوپیاں پہن کر آنے کے خواہشمند ہیں، اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم بھی چل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں