Daily Mashriq


پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی مذمت

پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی مذمت

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی مسجد میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نقصانات کے جائزہ کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد النورمیں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے  جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

متعلقہ خبریں