Daily Mashriq

آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل

آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل

کراچی: بنکنگ کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کردیا ہے۔

بنکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہ ہوئے تاہم حسین لوائی، عبدالغنی مجید و دیگر نے دونوں کی حاضری لگا دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی نیب عدالت منتقل کرنے کی منظوری دیدی جس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور، نمر مجید اور ذوالقرنین مجید سمیت علی مجید کی ضمانتوں کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔

ضمانت منسوخ ہونے کے بعد آصف علی زرداری عدالت پہنچے جہاں ان کی اپنے وکلا سے قانونی مشاورت جاری ہے، عدالت پہنچنے پر صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ کا کیس اسلام آباد منتقل ہوگیا کیا کہیں گے، جس پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ کیس ٹرانسفر ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ججز اور ماہرین وکلاء ہی اس بارے میں اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں