Daily Mashriq


خیبرپختونخوا: نجی اسکولوں میں اخلاقی تربیت کیلئے الگ کلاس کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: نجی اسکولوں میں اخلاقی تربیت کیلئے الگ کلاس کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پرایئویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی نے نجی اسکولوں میں فیسوں کے معاملات اورمعیار تعلیم کے علاوہ تعلیمی اداروں میں تربیت دینے پر بھی زوردینا شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ اخلاقیات کا درس دینے کے لئے ایک کلاس ضروری ہوگی جس میں بچوں کورہن سہن اوربول چال کے آداب سکھایئے جایئں گے جبکہ اس پرمبنی ہوم ورک بھی بچوں کو ملے گا۔

 پرایئویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی مینجنگ ڈائریکٹر سردار اسد ہارون نے بتایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پربھی توجہ کے لئے کلاس ہونی چاہیئے۔ تعلیمی اداروں میں یوم احترام والدین کا دن منانے پر بھی غورکررہے ہیں تاکہ مہینے میں ایک دفعہ والدین کے نام ایک تقریب منعقد ہوا کرے جس میں بچے اپنے والدین کی اچھی باتیں اورخصوصیات پرروشنی ڈالیں گے۔

 انہوں نے بتایا کہ اس سرگرمی کا مقصد بچوں کے دلوں میں والدین کی اہمیت کو اجاگرکرنا ہے جو کہ آجکل نوجوانوں میں بہت کم ہوتی جارہی ہے۔ ایم ڈی کے مطابق ان تمام اقدامات سے متعلق والدین اور پرایئویٹ اسکولوں کے انتظامیہ سے بات چیت ہورہی ہے اور بہت جلد ان پر عمل درامد ہوگا۔پرایئویٹ سکولزایگولیٹری اتھارٹی نے تمام ٹیوشن اکیڈمیز پر بھی چیک اینڈبیلنس رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ ٹیوشن سینٹرز من مانی فیسیں وصول نہ کرسکے۔

ڈائریکٹرآپریشن ریاض بہار نے بتایا کہ والدین کی شکایات سننے کے لئے جلد موبائیل ایپلکیشن متعارف کروارہے ہیں تاکہ نجی اسکولوں سے متعلق کوئی بھی شکایت فورا موصول ہوسکے۔

متعلقہ خبریں