Daily Mashriq


پی ایس ایل فائنل کیلئے اسلام آباد يونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ٹاکرا آج ہوگا

پی ایس ایل فائنل کیلئے اسلام آباد يونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ٹاکرا آج ہوگا

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا دوسرا ایلی منیٹر آج دفاعی چمپین اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان شام 7 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرے ایلی منیٹر میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرے گی۔گزشتہ روز ایونٹ کے پہلے ایلی منیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کیا۔

 پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیدیسیزن وَن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا جبکہ سیزن فور میں بھی کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کی اور رنز کا دفاع کیا۔

اسی طرح سیزن ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ڈھیر کرکے ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی تھی جبکہ سیزن فور میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے رنز کا تعاقب کیا۔سیزن ون کی طرح، سیزن فور کا دوسرا ایلی منیٹر بھی اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہو 

متعلقہ خبریں