Daily Mashriq

نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو افسوس ناک قرار دے کر مسترد کر دیا

نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو افسوس ناک قرار دے کر مسترد کر دیا

ویب ڈیسک:قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوس ناک ہے جسے مسترد کرتا ہوں،سابق وزیر اعظم نواز شریف۔

احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات چیت کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے جسے مسترد کرتا ہوں۔ نوازشریف نے کہا اس معاملے کی تہہ تک جانا بہت ضروری ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی اور ذمہ دار کون ہے، دہشتگردی کے ناصور نے ہمارے ملک کے خوبصورت چہرے کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے،اب یہ معلوم کیا جانا نہایت اہم ہے کہ پاکستان کو یہاں تک کس نے پہنچایا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں تنہا ہو چکے ہیں انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی ملک ہمارے ساتھ کھڑا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پرقومی کمیشن بنانے کی ضرورت ہے، دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا تھا اور دوسرے ممالک کے ساتھ ہماری دوستیاں ہورہی تھیں، خواجہ آصف سے پوچھیں دوسرے ممالک نے میرے متعلق کیا رائے دی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں