Daily Mashriq

ماہ رمضان میں پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

ماہ رمضان میں پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے رمضان پیکج کا اعلان کرتے ہوئے تمام ٹرینوں پر ایڈوانس بکنگ پر یکم سے 20 رمضان المبارک تک کرایوں میں 20 فیصد کمی کر دی۔

پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کیلئے تمام مسافروں کو رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہو گا۔ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعایت دی جائے گی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق پاکستان ریلویز کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے ہیں، یہ کم کر دیتا ہے۔ پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد مواقع پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں