Daily Mashriq


بھارت ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھے، وزیراعظم نواز شریف

بھارت ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھے، وزیراعظم نواز شریف

ڈیسک:وزیراعظم نواز شریف کا  کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت پر انتہائی صبروتحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے تاہم ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کنٹرول لائن کی صورتحال پرجائزہ اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننت جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور  طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ اور بھمبر میں 7 پاکستانی فوجیو ں کی شہادت پر حکومتی ردعمل سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں