کوئٹہ:نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایس پی، بیٹے، بہو اورپوتے سمیت جاں بحق

کوئٹہ:نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایس پی، بیٹے، بہو اورپوتے سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک:کوئٹہ نواں کلی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن محمدالیاس، بیٹے، بہو اور پوتے سمیت جاں بحق،

جبکہ ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف اور گنجان آباد علاقے نواں کلی میں پیش آیا جہاں بازار سے گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے  ایس پی محمد الیاس کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس ان کا، بیٹا علی ،بہو، اور پوتا موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ انکی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں