Daily Mashriq


سزا دی نہیں جا رہی، دلوائی جارہی ہے، نواز شریف

سزا دی نہیں جا رہی، دلوائی جارہی ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب کو کہیں اور سے کنٹرول کیا جارہا ہے جب کہ ہمیں سزا دی نہیں بلکہ دلوائی جارہی ہے۔

احتساب عدالت میں سماعت کے لیے پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے جو جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا تاہم اس دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  احتساب کو کہیں اور سے کنٹرول کیا جارہا ہے اور ہمیں اس جرم کی سزا دی جا رہی ہے جو ہم نے کیا ہی نہیں۔

متعلقہ خبریں