پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم سے برطانوی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان کے خلاف اشتہاری مہم سے برطانوی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، برطانوی ہائی کمشنر

ویب ڈیسک:برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم سے برطانوی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ پاکستان کی سالمیت اور جغرافیائی سلامتی کا مکمل احترام کرتا ہے، لندن میں بلوچستان کے بارے میں اشتہاری مہم پر پاکستان کے تاثرات کو بخوبی سمجھتے ہیں تاہم برطانوی حکومت کا ان بینرز کی تشہیر سے کوئی تعلق نہیں، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا۔

متعلقہ خبریں