Daily Mashriq


قومی سلامتی کمیٹی کا پاکستان کیخلاف دشمن ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر اظہار تشویش

قومی سلامتی کمیٹی کا پاکستان کیخلاف دشمن ایجنسیوں کی سرگرمیوں پر اظہار تشویش

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی نے غیر ملکی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ کمیٹی کے شرکا نے باجوڑ ایجنسی میں چیک پوسٹ اور کوئٹہ میں پولیس پر حملےکی مذمت کی۔

کمیٹی کے اجلاس میں غیر ملکی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا، کمیٹی کے شرکا نے اتفاق کیا کہ مخالف ایجنسیاں پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں