Daily Mashriq


پنجاب میں سینٹ کی 2 نشستوں پر انتخاب کیلئے پولنگ

پنجاب میں سینٹ کی 2 نشستوں پر انتخاب کیلئے پولنگ

ویب ڈیسک: پنجاب میں سینٹ کی دو خالی نشستوں پر الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری۔

سینٹ کی جنرل اور خواتین کی مخصوص نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ 369 ارکان اسمبلی خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیدیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سعود مجید اورتحریک انصاف کے ولید اقبال میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی سیمی ایزدی اور مسلم لیگ ن کی سائرہ افضل تارڑ مدمقابل ہیں، دونوں نشستیں مسلم لیگ ن کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نا اہلی کے بعدخالی ہوئی تھی۔

تحریک انصاف کو اپنے 180، مسلم لیگ (ق) کے 10 اور 2 آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے،  مسلم لیگ ن کو 167، پیپلزپارٹی کے 7 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکومتی اتحاد کو مزید 2 آزاد اور راہ حق پارٹی کے ایک ممبر کا بھی ووٹ ملنے کی امید ہے۔

 الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہر رکن اسمبلی کے پاس پنجاب اسمبلی کا کارڈ لازمی ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں