Daily Mashriq


ایس پی طاہر خان داوڑ کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہےواقع ہے،شہریارآفریدی

ایس پی طاہر خان داوڑ کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہےواقع ہے،شہریارآفریدی

ویب ڈیسک:ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنائیں گے،وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینٹ کے اجلاسمیں ایس پی طاہر داوڑ سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ طاہرداوڑ پاکستان کے وہ غیرت مند بیٹے تھےجن پر 2 بار خودکش حملہ ہوا، جبکہ ان کے بھائی اور بھابھی کو بھی شہید کیا گیا اور طاہرداوڑکو  مسلسل دھمکیاں موصول ہوتی رہیں جب کہ طاہر داوڑ کا اہلخانہ کو آخری پیغام تھا کہ میں محفوظ ہوں، آپ پریشان مت ہوں اور پھر 28 اکتوبرکوطاہرداوڑ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی  آردرج کی گئی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کا قتل تکلیف دہ واقعہ ہے اور یہ واقعہ پولیس کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے تاہم ریاست کا وعدہ ہے جو واقعے کے ذمہ دار ہیں انہیں کیفرکردارتک پہنچائیں گے جب کہ وزیراعظم نے بھی اس واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لگنے والے سیکیورٹی کیمرے غیرمعیاری اورناکارہ ہیں، ان کیمروں پر قوم کا پیسہ ضائع کیا گیا۔

واضح رہے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے خیبرپختونخوا کے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کی لاش افغانستان سے ملی تھی جب کہ افغان وزارت خارجہ نے بھی ایس پی طاہر خان کی لاش اور سروس کارڈ ملنے کی تصدیق کردی۔

متعلقہ خبریں