Daily Mashriq


طاہر خان داوڑ قتل کیس:وزیراعظم کی کے پی حکومت کواسلام آباد پولیس سے تعاون کی ہدایت

طاہر خان داوڑ قتل کیس:وزیراعظم کی کے پی حکومت کواسلام آباد پولیس سے تعاون کی ہدایت

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خیبرخیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کیس میں اسلام آباد پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔

وزیراعظم نے  وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو ٹاسک دیا ہے کہ فوری طور پر معاملے کو دیکھیں اور رپورٹ پیش کریں۔

یاد رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں