Daily Mashriq


وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا شاہد آفریدی کے بیان پر سخت ردعمل

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا شاہد آفریدی کے بیان پر سخت ردعمل

ویب ڈیسک:لگتا ہے شاہد آفریدی آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں، اس لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا لندن میں میڈیا سے بات چیت کے دوران شاہد آفریدی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لگتا ہے شاہد آفریدی انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں اسی  لئے اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں۔

قومی بلے باز شاہد آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے  کہا کہ آفریدی کو کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے، انہیں کشمیر جیسے حساس معاملات پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'بھارت کے انتخابات قریب ہیں، اس  لیے وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے'۔

راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ 'اقوام عالم بھارتی مظالم سےآگاہ ہیں اور انہیں اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنا ہوں گے'۔

واضح رہےکہ پا کستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو لندن میں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران اپنے بیان کی وجہ سے شدیدی تنقید کا سامنا ہے'۔

شاہد آفریدی کے اس بیان کو بھارتی میڈیا نے بہت اچھالا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان پر تنقید کی گئی، جس پر انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وضاحت کی کہ ان کے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا۔

آفریدی نے لکھا، 'میرے بیان کی بھارتی میڈیا نے غلط تشریح کی، میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، انسانیت سب سے بالاتر ہونی چاہیے اور انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں'۔

متعلقہ خبریں