Daily Mashriq


مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیش رفت

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اہم پیش رفت

ویب ڈیسک:مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ان کے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے سے 5 افراد کے ڈی این ایزکی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

مولانا سمیع الحق قتل کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش میں اہم پیش رفت  سامنے آئی۔ ٹیم نے کمرے سے ملنے والے شواہد کے تجزیے میں پانچ افراد کے ڈی این ایز کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے، پولیس نے سات مشکوک افرادکے نمونے ڈی  این اے کراس میچ کیلئے بھجوا دیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نمونے کراس میچ کے لئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بجھوائے گئے ہیں، ساتوں افراد کے ڈی این ایزکو کمرے سے ملنے والے پانچوں ڈی این ایزسے کراس میچ کرایا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق کمرے کے باتھ روم سے ملنے والا خون مولانا کا نہیں، کمرے سے چاقوقبضے میں لیا گیا تھا جس کی فرانزک رپورٹ کا انتظارہے۔

دوسری طرف راولپنڈی پولیس نے مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ کو شامل تفتیش کرنے کے لئے نوشہرہ و اکوڑہ خٹک پولیس سے رجوع کرلیا، احمد شاہ کی طلبی کے نوٹس کورئیرکے ذریعے اکوڑہ خٹک ارسال کئے گئے۔

متعلقہ خبریں