Daily Mashriq

باڑہ گیٹ میں شادی سے ایک دن پہلے نوجوان قتل، ساتھی زخمی

باڑہ گیٹ میں شادی سے ایک دن پہلے نوجوان قتل، ساتھی زخمی

پشاور(کرائمزرپورٹر): پشتخرہ پولیس سٹیشن کی حدود میں باڑہ گیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فرحان اپنے دوست سفیان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر پیچھے کی طرف سے فائرنگ کردی جس سے فرحان گولیاں لگنے سے موقع پر جان بحق اور سفیان شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق سفیان کراچی سے مہمان بن کر آیا تھا اور فرحان کی کل شادی ہونے والی تھی وہ کرک کا رہائشی تھا لیکن حیات آباد میں رہائش پذیر تھا اور بارات پشتخرہ سے کرک لے کر جانی تھی لیکن شادی سے ایک دن پہلے ہی فرحان کو قتل کردیا گیا ۔ایس ایچ او کے مطابق فرحان کے خاندان کی ذاتی دشمنی چلی آرہی تھی

متعلقہ خبریں