Daily Mashriq

ڈاکٹر ضیاء الحق پرووائس چانسلر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی تعینات

ڈاکٹر ضیاء الحق پرووائس چانسلر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی تعینات

پشاور(کیمپس رپورٹر)گور نر خیبر پختو نخوا نے وزیر اعلیٰ کی سفارش پر خیبر میڈیکل یو نیو رسٹی پشاور کے ڈین پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء الحق کی بحیثیت پرووائس چانسلردو سالوں کیلئے تعینا تی کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء الحق کو گزشتہ سال صوبے کا کم عمر ترین ڈین بننے کے بعد اب صوبے کی کسی بھی پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا سب سے کم عمر پرووائس چانسلر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو اہے۔ان کا تعلق دیر بالا کے سیدخا ندان سے ہے۔ وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید اور رجسٹرارسیلم گنڈاپور نے ڈاکٹر ضیا ء الحق کی بطور پرووائس چانسلر تعینا تی کا خیر مقد م کیا ہے۔

متعلقہ خبریں