Daily Mashriq


پنجاب پولیس کو مطلوب منشا بم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی

پنجاب پولیس کو مطلوب منشا بم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی

ویب ڈیسک:زمینوں پر قبضے کے الزام میں پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم منشا بم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی۔

 جوہرٹاؤن لاہورمیں سرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم سپریم کورٹ پہنچا اورگرفتاری دے دی۔ منشا بم نے کہا کہ اپنی گرفتاری دینے کے لئے سپریم کورٹ آیا ہوں۔

منشابم پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے جب کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے منشا بم اور بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شہری کی درخواست پرسرگرم قبضہ مافیا گروپ کے سرغنہ منشا بم کے خلاف کارروائی کے لئے کیس کی سماعت کی تھی اورگرفتاری سمیت تمام اراضی واگزارکرانے کا حکم دیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے اور ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، نہ انہوں نے زمینوں پر قبضے کئے ہیں اور نہ ہی کبھی اور کوئی غیر قانونی کام کیا ہے۔

یاد رہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹوں پر زمینوں پر قبضے کے حوالے سے 70 سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ طویل مدت سے پولیس کو مطلوب بھی تھا مگر تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔ پولیس نے اس کی تلاش میں کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن اسے گرفتار کرنے میں پوری طرح ناکام رہی تھی۔ 

دوسری طرف منشا بم نے اچانک سپریم کورٹ آکر خود کو گرفتاری کیلئے پیش کر دیا۔

متعلقہ خبریں