Daily Mashriq


بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ،حکومت نے سمری تیار کر لی

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ،حکومت نے سمری تیار کر لی

ویب ڈیسک:گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابقوفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس پر منظوری کا فیصلہ وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ سال 2017-2016 اور 2018 کے لیے تجویز کیا گیا ہے جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں