Daily Mashriq


ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی آنے والے وقتوں کیلئے پیغام ہے،نوازشریف

ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی آنے والے وقتوں کیلئے پیغام ہے،نوازشریف

ویب ڈیسک:تمام تر سازشوں کے باوجود ضمنی الیکشن میں عوام کا ن لیگ کو جتانا ایک واضح پیغام ہے کہ  آنے والا وقت کیسا ہوگا،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضمنی انتخابات میں اعتماد پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حکومت کے پہلے 60 دنوں کے دوران ضمنی انتخابات میں ایسا نتیجہ پہلی بار سامنے آیا، مسلم لیگ (ن) انتقامی کارروائیوں سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ 55 دنوں میں عوام نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھ لیا، ہمارے زمانےمیں مہنگائی نہیں تھی، لوگ خوش تھے، راولپنڈی کی سیٹ بھی سمجھ لیں ہم نے ہی جیتی ہے، میں محنت اور جانفشانی سے بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ن لیگ کو کامیابیوں سے ہمکنار کررہا ہے، الحمد اللہ ہم نے پی ٹی آئی کی سیٹیں جیتی ہیں، راولپنڈی کی نشست پر بھی ہماری فتح ہی ہوئی ہے، ہماری حکومت میں چار سال تک ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا اور ڈالر 104 روپے سے بڑھا نہیں، مہنگائی نہیں تھی اور عوام خوش و مطمئن تھے، ہم نے جانفشانی کے ساتھ اپنا فرض ادا کیا، لیکن موجودہ حکومت کے 50 دنوں میں ڈالر اور مہنگائی کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن پیغام ہے کہ آنے والا وقت کس طرح کا آرہا ہے، اللہ کے فضل و کرم سے جلد یہ حالات بدل جائیں گے۔

متعلقہ خبریں