Daily Mashriq


ضمنی انتخابات:37میں سے 15نشستوں پرپی ٹی آئی کامیاب،11نشستیں مسلم لیگ ن کے نام۔

ضمنی انتخابات:37میں سے 15نشستوں پرپی ٹی آئی کامیاب،11نشستیں مسلم لیگ ن کے نام۔

ویب ڈیسک:ضمنی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کی جاری کردہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے 37میں سے 15،مسلم لیگ ن نے11حاصل کیں،مسلم لیگ ق اور عوامی نیشنل پارٹی نے دو دو جبکہ ایم ایم اے اور بی این پی نے ایک ایک نشست حاصل کیں، تین نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے 4،4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ مسلم لیگ (ق) نے 2 اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست پر کامیابی سمیٹی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی 9 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 6، عوامی نیشنل پارٹی نے 2 اور مسلم لیگ (ن) نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ تحریک انصاف نے 5 اور دو نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

سندھ اسمبلی کی 2 نشستیں پیپلز پارٹی کے حصے میں آئیں جب کہ بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں میں سے ایک نشست پر بلوچستان نیشنل پارٹی اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں