Daily Mashriq


امجد جاوید سلیمی نے آئی جی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

امجد جاوید سلیمی نے آئی جی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب محمدطاہر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ،امجد جاوید سلیمی نے پنجاب کے نئے آئی جی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔

ضمنی انتخابات کے بعد اب وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

پنجاب پولیس کے نئے سربراہ امجد جاوید سلیمی اپنے دفتر پہنچے تو پولیس کے دستوں نے نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔ امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ میری تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے جس پر چارج سنبھال رہا ہوں۔ امجد جاوید سلیمی کا تعلق پولیس کے 14 ویں کامن سے ہے اور وہ 2013 میں سی سی پی او لاہور تعینات رہ چکے ہیں۔

یادرہے وفاقیحکومت نے 9 اکتوبر کو ضمنی الیکشن سے قبل محمد طاہر کو ہٹاکر امجد جاوید سلیمی کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا تاہم  الیکشن کمیشن نے انتخابات سے قبل تبادلوں و تقرریوں پر پابندی کے باعث حکم نامہ معطل کر دیا تھا۔

ضمنی انتخابات کے بعد اب وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا ہے اور محمد طاہر کے عہدہ چھوڑنے کے بعد نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مختلف حلقوں کی جانب سے طاہر خان کے تبادلے پر حیرت کا اظہار کیا گیا کیونکہ انہیں صرف ایک ماہ قبل ہی آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا ۔ تاہم وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پنجاب طاہر خان کو حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران کا تبادلہ نہ کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

متعلقہ خبریں