Daily Mashriq


سام سنگ موبائل کے اصل اور نقل چیک کرنے کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک:سمارٹ فونز کی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دنیا بھر میں بیشتر افراد جس کمپنی کی ڈیوائسز کو پہلی ترجیح دیتے وہ سام سنگ ہی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سمارٹ فونز کیلئے سب زیادہ پسند کی جانے والی کمپنی سام سنگ ہے،مگر ہم میں سے بیشتر افراد ہزاروں روپے ایسے سام سنگ اسمارٹ فونز خریدنے پر ضائع کردیتے ہیں جو کہ جعلی ہوتے ہیں۔

ظاہری طور پر سام سنگ موبائل دکھنے والے بیشتر سمارٹ فون جنوبی کورین کمپنی کے تیار کردہ نہیں ہوتے۔

اگر آپ سام سنگ موبائل کے نام پر نقلی موبائل خریدنے سے بچنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو اس کیلئے چند آسان ٹپس سے آگاہ کرتے ہیں جن کے ذریعے آپ با آسانی دھوکا کھانے سے بچ سکتے ہیں۔

1)سام سنگ کے بیشتر ماڈلز میں AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہی اصلی اور جعلی میں فرق بھی کرسکتا ہے۔ اس طرح کا ڈسپلے برائٹ بلیک کلر کا ہوتا ہے جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، جعلی ڈیوائس میں عام طور پر گرے، بلیو یا براون ڈسپلے نظر آتا ہے۔

2)فون میں سیکرٹ #7353#* کوڈ کا اندراج کریں، اصلی سام سنگ گلیکسی فون میں ایک خصوصی اپلیکشن ٹیسٹنگ مینیو کھول جائے گا،جس سے اسکرین، اسپیکر اور فون کے دیگر فنکشن کو ٹیسٹ کرنے میں مدد دیتا ہے.

3)اگر آپ #06#* انٹر کریں تو اسکرین پر آئی ایم ای آئی شو ہونے لگتا ہے جبکہ سیریل نمبر بھی دیکھا جاسکتا ہے (یہ طریقہ کچھ ماڈلز پر ہی کام کرتا ہے)۔

متعلقہ خبریں